ابنا: حزب اللہ نے اس بيان میں دمشق دھماكوں كی ذمہ داری امريكی كارندوں پر عائد كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : یہ حملے امريكہ كی سازش سے كیے گئے ہیں ؛ امريكہ دہشت گردی كا گہوارا ہے اور بے گناہ انسانوں كو قتل كر كے اہل دنيا كو اپنی استعماری پاليسيوں كے شكنجے میں كسنا چاہتا ہے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے : حزب اللہ اس انسان دشمن سازش كی بھرپور مذمت كرتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كل دمشق كے علاقے كفرسوسہ میں دو گاڑياں دھماكے سے اڑنے كے نتيجے میں ۱۳۰ افراد ہلاك و زخمی ہو گئے تھے ۔....... /169